پاکستان نے اسرائیلی پائلٹ زندہ گرفتا ر کرلیا۔ امریکہ اسرائیل کے بیک گراونڈ رابطے جاری ہیں۔
یاد رہے کہ ایک پائلٹ بھارت کا ونگ کمانڈر ابھینندن تھا جسے رہا کردیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور اور پھر وزیراعظم عمران خان نے دو پائلٹوں کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا جن میں سے ایک سی ایم ایچ میں داخل بتایا گیا تھا۔ لیکن رات کو فوجی ترجمان نے ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ صرف ایک ہی پائلٹ پاکستان کے پاس ہے۔
ظفر ہلالی کا انکشاف
تجزیہ کار ظفرہلالی(فائل فوٹو)
تجزیہ کار ظفرہلالی(فائل فوٹو)
ظفر ہلالی نے بدھ کی شب نجی ٹی وی 92 نیوز پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ابھی نندن کو بھول جائیں۔ وہ تو بڑے لوگوں کے کہنے پر ہم نے چھورا۔ ہمارے پاس ایک اسرائیلی پائلٹ ہے۔ ہم نے ایک اسرائیلی پائلٹ کو گرایا ہے اور اس کو پکڑا ہے۔ اور وہ ہمارے قبضے میں ہے۔ جتنا میرا انفارمیشن ہے وہ یہ بتا رہا ہے۔‘‘
ظفر ہلالی نے کہا کہ اس پائلٹ کے لیے اسرائیل نے امریکہ سے اپیل کی تھی اور امریکہ اسرائیل کے ساتھ ہے، اس نے پاکستان سے بات کی۔ ظفر ہلالی کا کہنا تھاکہ ’’میرا خیال ہے ہم نے کوئی اچھا جواب دیا ہوگا۔ اسی وجہ سے کوئی کشیدگی نہیں ہوئی اور بہت جلد کشیدگی کم ہوگئی۔‘‘
ظفر ہلالی کا کہنا تھا کہ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کافی چیزیں سامنے آجاتی ہیں۔
اسرائیلی پائلٹ پر اطلاعات زیرگردش
پاکستان میں اسرائیلی پائلٹ کے پکڑے جانے سے متعلق اطلاعات گذشتہ چند روز سے گردش کر رہی ہیں جن کی تصدیق نہیں ہو رہی تھی۔ خودساختہ دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے بھی منگل کو اسرائیلی پائلٹ پکڑے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کے علاوہ دفاعی فورمز میں بھی یہ دعوے کیے گئے تھے۔
0 Comments