Ticker

10/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

Nizam e Alam Urdu سلجوقوں کا عروج نظام عالم

 

Nizam e Alam Urdu سلجوقوں کا عروج نظام عالم


ترکی کے اس ڈرامے نظام عالم میں مسلمانوں کی عطیم سلطنت سلجوق سلطنت کے عروج کے زمانے میں ایک باطنی شیعہ حسن بن صباح کی انتہائی خطرناک خفیہ تنظیم حشاشین کے ساتھ کشمکش دکھائی گئی ہے۔  حشاشین تنظیم کیسے کام کرتی تھی، اور کیسے کیسے ظلم ڈھاتی تھی اور سلجوق سلطنت کیسے اس کے خلاف برسرپیکار رہی۔ 

ڈرامے کا آغاز سلجوق سلطان الپ ارسلان کی ایک جنگ اور جنگ میں فتحیابی کے بعد اچانک الپ ارسلان کی شہادت اور پھر اس کے بیٹے سلطان ملک شاہ کے حکمران بننے سے ہوتا ہے۔



You can watch uyanis buyuk selcuklu aka nizam e alam with Urdu subtitles . You can watch latest episodes and updates about nizam e alam on this page.

نظام عالم سلجوقوں کا عروج سیزن1

قسط  6قسط  5قسط  4قسط  3قسط  2قسط  1
قسط  12قسط  11قسط  10قسط  9قسط  8قسط  7
قسط  16قسط  15قسط  14قسط  13

 



حشاشین (Assassins)

حشاشین (Assassins) جس کو باطنیان بھی کہتے ہیں۔ایک دہشت پسند اور خفیہ جماعت تھی جس کی بنیاد حسن بن صباح نے رکھی۔ اور انکا مرکز” الموت” میں قلعہ الموت تھا۔ اس جماعت کا خاتمہ ہلاکو خان کے ہاتھوں ہوا۔ جس نے قلعہ الموت کو فتح کرکے حسن بن صباح کے آخری جانشین رکن الدین کو گرفتار کرلیا اور ہزاروں فدائیوں کو بڑی بے رحمی سے قتل کر دیا۔

قلعہ الموت (Alamut Castle) بحیرہ قزوین کے نزدیک صوبہ جیلان، ایران میں ایک پہاڑی قلعہ تھا۔ یہ موجودہ تہران، ایران سے تقریبا 100 کلومیٹر (60 میل) کے فاصلے پر ہے۔ حسن بن صباح کی قیادت میں یہ دہشت پسند اور خفیہ جماعت حشاشین (Assassins) کا مرکز رہا۔ اس قلعہ اور جماعت کا خاتمہ ہلاکو خان کے ہاتھوں ہوا۔

حشاشین کی ابتدا کے شواہد 1080ء میں ملتے ہیں۔ حشاشین کے ماخذ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ایک دشوار کا م ہے کیونکہ زیادہ تر معلومات ان کے مخالفین کے حوالے سے ہیں۔ اور 1256 ءمیں ہلاکو خان کے ہاتھوں قلعہ الموت کی فتح کے وقت اس تنظیم کے بارے میں اکثر معلومات بھی ضائع ہو گئیں۔ البتہ حسن بن صباح کے اس تنظیم کے بانی ہونے کے بارے میں شواہد موجود ہیں۔

حسن بن صباح کی تنظیم میں درجہ بندیاں تھیں۔ اور اس کے ادبی کارکنان جن کو مہلک قاتلوں کی حیثیت سے تربیت دی جاتی تھی انہیں فدائی کہا جاتا تھا جو کہ حشاشین کے نام سے مشہور تھے۔

یہی لفظ حشاشین انگریزی لفظ

(Assassins)

کی بنیاد ہے





Post a Comment

0 Comments